30 اکتوبر 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ شام میں اغوا ہونیوالے ایرانی زائرین کی رہائی کےلئے سفارتی کوششیں جاری ہیں –

ابنا: اطلاعات کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان جناب رامین مہمانپرست نے ملکی خبررساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے ایرانی زائرین کی عنقریب رہائی پر مبنی خبروں کے بارے میں کہا کہ انکی رہائی کےلئے کوششیں جاری ہیں اور اس معاملے پر مؤثر کردار ادا کرنیوالے ممالک کے ساتھ بھی رابطے ہورہے ہیں –

واضح رہے کہ شام میں مسلح دہشتگردوں نےدو ایرانی انجنیئر اور 48 زائرین کو  اغوا کیا ہے -
.....

/169